»

مطالب ویژه

حجت الاسلام عبد الحسین کشمیری کااجمالی تعارف

حجت الاسلام عبد الحسین کشمیری متولد 21 مارچ 1969 کشمیر میں مکتبِ اہل بیت رسول اللہ علیہ السلام (تشیع) کے پہلے بانی میر سید محمدسشمس الدین موسوی اراکی (عراقی) کے خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ نے خاندانی روایت کے مطابق اسلامی  تعلیم حاصل کی۔ بچپن ہی سے تعلیمی ، سماجی، سیاسی اور انقلابی سرگرمیوں میں خاصی دلچسپی رکھنے اور سماج میں ارتقائی تبدیلی کی آرزو رکھنے کے پیش نظر ہر وقت مانع تراشیوں اور مشکلات سے دو چار رہے ہیں۔

بسمہٖ تعالیٰ

               عبدالحسین کشمیری نے  دینی طالب علم ہونے کے باوجود صحافت کو اپنا مستقل مشغلہ بنایا ۔ عالمی سطح کے سماجی و سیاسی مسائل کا دقیق تجزیہ کرنے کی مہارت اور 6بڑی زبانوں  (کشمیری، اردو ، ہندی ، انگریزی ، عربی اور فارسی) پر مکمل دسترس ہونے کے باعث آپ کو میدانِ صحافت میں عالمی شہرت نصیب ہوئی۔

               آپ نے جمہوری اسلامی ایران ، عراق ، لبنان ، قطر، پاکستان ، ہندوستان اور سعودی عرب میں کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں مختلف عالمی نوعیت کے موضوعات پر مقالات پڑھ کر اپنی لیاقت و ذہانت اور عالمی حالات پر دقیق نظر رکھنے کا سکہ بٹھایا۔ اس کے علاوہ آپ کے دو سو سے زیادہ مقالات  مختلف سائٹوں اور جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

               بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے اردو میڈیا میں اسلامی مسالک کے درمیان رواداری، دینِ مبین اسلام اور دوسرے ادیان کے درمیان رواداری ، اسلامی بیداری اور دشمن شناسی و جہان استکبار شناسی جیسی عظیم انسانی وراثت کی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بڑا خلا محسوس کیا۔ جس کا آپ بار بار اپنے بیانات میں اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس خلا کو پُر کرنے کیلئے آپ نے ‘‘نیوز نور ڈاٹ کام’’ نامی اردو خبر رساں ادارے کو 12 دسمبر 2012 ءکو قائم کیا۔ جو آپ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

               عبدالحسین کشمیر ی اس وقت کشمیر میں ‘‘العالم’’ عربی نیوز چینل کے بیورو چیف کے علاوہ اسلامی اتحاد و یکجہتی کے عالمی ادارے ‘‘مجمع جہانی تقریب  بین المذاہب اسلامی’’ کے خبر رساں ادارہ ‘‘تقریب نیوز’’ (جو کہ پانچ زبانوں عربی، فارسی، فرانسیسی، انگریزی اور اردو میں خدمات انجام دے رہا ہے)کی تین زبانوں (عربی ، انگریزی اور فارسی) کے ایڈیٹر اور اردو ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر اور برصغیر کیلئے تقریب نیوز کے بیورو چیف ہیں۔

               علاوہ ازیں آپ اسلامی جمہوری ایران کے دو بین الاقوامی مذہبی اداروں ‘‘مجمع جہانی اہلبیت ؑ’’ اور ‘‘مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی’’ کے سرگرم رکن ہیں۔ آپ اتحاد بین المسلمین کے نقیب اور مذہبی و مسلکی رواداری کے علمبردار ہیں۔

تاریخ درج مطلب : : //

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
عبارت:  500
این سایت متعلق است به 
قدرت گرفته از سایت ساز سحر